پشاور بی آر ٹی بس سروس میں آگ لگنے کے بعد معطل ، بحال کب ہو گی ؟

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پشاور میں بی آر ٹی بس سروس25 اکتوبر سے فعال ہو جائے گی،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بس بنانے والی کمپنی نے 25اکتوبر سے سروس فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، بی آر ٹی بس کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کریں گے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، چینی کمپنی نے کہا بس میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔

مشیراطلاعات نے کہا کہ بی آرٹی بس میں خرابی سے حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچا،بی آر ٹی بسوں میں خرابی تکنیکی ہویا کمپنی کی طرف سے لاپرواہی کیخلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ بسوں میں خرابی سے معاشی نقصان بھی ہوا ہے،بسوں میں خرابی دور کرکے جلد فعال کریں گے۔

بی آرٹی بسوں میں ایک ماہ میں چار مرتبہ آگ لگنے کی وجہ سے 8 روز قبل بی آرٹی سروس کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کیا گیا تھا جو تاحال معطل ہے، تاہم آگ لگنے کے وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔ بس بنانے والی کمپنی کی انجینئرز پر مشتمل ٹیم پشاور پہنچ چکی ہے لیکن وہ بھی وجوہات معلوم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

سروس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حکومت نے پرانی بسیں اور ویگن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شہری اب انہی پرانی بسوں اور ویگنوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کیمطابق بی آرٹی بسوں کو تکنیکی طور پر مکمل کلئیر قرار دینے تک سروس بند رہے گی۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >