نیب نے علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کلیم کیلئے اشتہار جاری کر دیا

نیب نے علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کلیم کیلئے اشتہار جاری کر دیا

نیب نے رہنما تحریک انصاف اور صوبائی وزیر خوراک علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی (پارک ویو) سے متاثرہ افراد کے کلیم کی وصولی کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

نیب نے علیم خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کرنے سے قبل ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا اشتہار جاری کیا۔ اشتہار میں متاثرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارک ویو انتظامیہ کی جانب سے دھوکہ دہی کی شکایات نیب لاہور میں جمع کرائیں۔

نیب لاہور ریجنل بورڈ نے علیم خان کے خلاف 1 ارب 40 کروڑ مالیت پر مشتمل ریفرنس کی منظوری دی ہے۔ علیم خان کے خلاف ان کی ثابت شدہ آمدن سے ایک ارب 40 کروڑ مالیت سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس تیار کیا گیا ہے، ریفرنس میں علیم خان کے نام اندرون و بیرون ملک متعدد قیمتی اثاثہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے اب تک ذرائع نامعلوم ہیں۔

وزیر خوراک پنجاب علیم خان کے خلاف تحقیقات میں ان کے دو مبینہ فرنٹ مین عمر فاروق اور عمیر کے ذریعے پارک ویو سوسائٹی میں ہیر پھیر کے شواہد حاصل کئے گئے ہیں۔

400 سے 500 متاثرین کے پلاٹوں کو معروف ہاؤسنگ سوسائٹی میں منتقلی کرتے ہوئے مذکورہ فرنٹ مین نے علیم خان کو کروڑوں روپے کا غیرقانونی انداز میں فائدہ پہنچایا۔

نیب رولز کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ملزم کو جرم ثابت ہونے پر نہ صرف اس غیر قانونی جائیداد سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے بلکہ جرم ثابت ہونے پر اس کے مساوی جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >