نواز شریف کے نمائندے محمد زبیر نےدوبار آرمی چیف سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر

نواز شریف کے نمائندے محمد زبیر نےدوبار آرمی چیف سے ملاقات کی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا ن لیگ کے نمائندے محمد زبیر سے آرمی چیف کی دو بار ملاقاتوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ آرمی چیف سے محمد زبیر نے دو بار ملاقاتیں کی ہیں اور دونوں بار آرمی چیف نے ملاقات محمد زبیر کی درخواست پر کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ آرمی چیف سے محمد زبیر نے پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے اور دوسری ملاقات 7 ستمبر کو کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے محمد زبیر کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے محمد زبیر کی ہونے والی ملاقاتیں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق تھیں، ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ کے لیگل مسائل عدالتوں اور سیاسی مسائل پر پارلیمنٹ میں حل ہوں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آرمی چیف سے نواز شریف کے نمائندے کی ملاقاتوں کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔

  • Well if this meeting was about NS & MNS then why it was not revealed on due dates. Since NS has openly criticised them so now to nuetralise the effects DGPR Sb stating it but it is useless to cry over spilt milk as it is too late now


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >