گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان میں التوا کا شکار عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر 2020 کو منعقد کیے جائیں گے۔

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی تھی، جس کی صدر عارف علوی نے باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل  گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے 18 اگست کو پولنگ کا شیڈول دیا گیا تھا، لیکن محرم الحرام اور دیگر معاملات کی وجہ سے پولنگ کی تاریخ مؤخر کرتے ہوئے اس میں تاخیر کرنی پڑی۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کر دیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >