کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ریل اسٹیٹ ایجنٹ نے بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

معاشی حب کہلانے والے شہر قائد سے روزانہ کی بنیاد پر زیادتی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، اسی تناظر میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ نے بیوہ کو  اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ساتھی کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جب کہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی۔

اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کا پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ وہ اسٹیٹ ایجنٹ کے پاس پلاٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کے دفتر گئی تھی، جہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر میرے ساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جب اس نے اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ساتھی کو روکنے کی کوشش کی تو اس کے بازؤں میں چوٹ لگ گئی اور اس کے کپڑے بھی پھٹ گئے، خاتون نے مزید کہا کہ وہ ایک کرائے کے مکان میں رہتی ہیں اور گزر بسر کرنے کے لئے ایک فیکٹری میں کام کرتی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >