اپوزیشن فوجی قیادت کو وزیراعظم سے بددل کرنے کیلئے خلوت میں ملتی ہے،کامران خان

اپوزیشن فوجی قیادت کو وزیراعظم سے بددل کرنے کیلئے خلوت میں ملتی ہے،کامران خان

پاکستان کے نامور تجزیہ نگار اور صحافی کامران خان کا اپنے فیس بک پیج پر جاری ویڈیو پیغام میں اپوزیشن اور اداروں کی خلوت کی ملاقاتوں کی بند کمروں کی دلچسپ کہانی بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگ دو روز سے اپوزیشن  اور آئی ایس آئی کی چھتری تلے مکمل خفیہ اے پی سی کے احوال سن رہے ہیں، آپ کے اطمینان کے لیے یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ جب اپوزیشن کی اے پی سی میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کے حکومت کے خلاف الزامات کے بارے میں سنتے ہیں تو انہیں ان سنا کر دیا کریں۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ جب یہی اپوزیشن والے ہمارے خفیہ اداروں کے ساتھ خلوت میں ہماری سوچ سے بھی زیادہ بار ملتے ہیں تو ان لب و لہجہ میں سوفیصد تبدیلی نظر آتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں خود ان خفیہ ملاقاتوں کے حوالے سے اچھی طرح واقف ہوں اور اسکے واضح ثبوت بھی موجود ہیں ، فوجی لیڈر کو لالچ دے کر عمران خان سے بددل کر کے اپنی جانب راغب کیا جائے اور بتایا جائے کہ وہ عمران خان سے زیادہ اچھی چوائس ہیں۔

ویڈیو پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے آصف زرداری ہوں یا ن لیگ کے شہباز شریف یا خواجہ آصف ہوں سب کی خلوت کی ملاقاتوں کے لیے خفیہ اداروں سے نیب کے کیسز ، اور اپنی ٹاپ لیڈرشپ کی چغل خوری کے حوالے سے ملاقات کے لیے درخواست رہتی ہے، ان لوگوں کی گفتگو اتنی مزیدار ہوتی ہے کہ اگر آپ لوگ سنے تو ہنستے ہنستے دوہرے ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلوت کی ملاقات میں اسی اپوزیشن کی لیڈرشپ کی حکمت عملی سمجھ آتی ہے کہ کیسے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی حتمی اکثریت نہ ہونے کے باوجود قومی اہمیت کے قریب اہم قوانین منظور کروائے جاتے ہیں اور کیا یہ معجزہ نہیں تھا کہ سینیٹ میں فیصلہ کن اکثریت کے باوجود چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

کامران خان نے مزید کہا کہ میری اپوزیشن والوں سے درخواست ہے کہ اعلانیہ بھی فوجی اداروں کے بارے میں وہی لب و لہجہ استعمال کریں جو وہ خفیہ ملاقاتوں میں کرتے ہیں، کہیں  ایسا نہ ہو جائے کہ کسی کو غصہ آ جائے اور سانجھے کی ہانڈی چوراہے میں پھوٹ جائے، اپوزیشن اور اداروں کا ایک دوسرے کے ساتھ مزاج بہت اچھا ہے اور یہ صرف بھارت کے لئے بہت برا ہے جبکہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔

  • یہ حرام خور نواز مافیاز گوامنڈیا چور خاندان آپنی چوریاں لوٹ کھسوٹ کی زمہ داری ملک عوام اور اداروں پر ڈال رہا ھے جبکہ اس خاندان نے چوری ڈاکیتیوں کے طریقے خود سے ایجاد کئے اور آج ملک کو انٹرنیشنل مافیاز کے ہاتھوں بلیک لسٹ کروانے کی کوششوں میں مصروف ھے اور اپنی دولت بچانے کے خاطر ملک کو داؤ پر لگانے کی کوششیں کر رہا ھے تین مرتبہ کا وزیراعظم احسان فراموش نواز شریف گوامنڈیا کی تاریخ ھے کہ اس نے ھر دور میں لوٹ مار کر کے عوام کی پیٹ میں خنجر گھونپا ھر دور میں ضیاء کے مرنے کے بعد فوج اور مشرف کی پیٹ میں چھورا گھونپا اور آج تک ملک اور فوج کو بدنام کرنے میں سب سے آگے آگے ھے اس کے علاؤہ سپریم کورٹ پر حملہ کروا کر سجاد علی شاہ مرحوم کو قتل کی دھمکیاں دیں یہ گوامنڈی کا چور خاندان کیسی بھی لحاظ سے سیاست کے قابل نہ تھا لیکن فوج نے اس خاندان کو چانس دیا آور آج یہ گوالمنڈیسں بن گیا ھے اور فوج کے خلاف بھونک رہا ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >