راولپنڈی : راضی نامہ ہونے پر زیادتی کی شکار لڑکی اور ملزم کا عدالت میں نکاح کرا دیا گیا

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سیشن جج جہانگیر گوندل نے 21 سالہ لڑکی سے جبری زیادتی کرنے والے ملزم کے کیس پر سماعت کی جس میں پتہ چلا کہ ملزم ایک سال تک لڑکی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور جب اس کی بیٹی ہوئی تو اس کی لاش کو دفنانے کی بجائے سڑک پر پھینک دیا ۔

ملزم طارق خان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج تھا، آج دوران سماعت فریقین میں راضی نامہ ہونے پر ملزم کے وکیل نے ہنگامی طور پر نکاح خواں اور رجسٹرار کو فوری طور پر بلوا کر کمرہ عدالت میں نکاح کرا دیا۔

Story of Justice (read injustice) in Pakistan! Man raped a 21 year old girl repeatedly, for over one year! The girl…

Posted by Ali Moeen Nawazish on Wednesday, September 23, 2020

 

گرفتار ملزم طارق خان نے ہتھکڑیاں لگے ہاتھوں سے نکاح نامے پر دستخط کیے ، نکاح میں 50 ہزار روپے حق مہر طے کیا گیا اور نکاح کے بعد کمرہ عدالت میں موجود افراد میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
عدالت نے نکاح کے بعد ملزم اور مدعیہ کے راضی نامے کی کاپی طلب کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی۔

  • یہ کیسا انصاف ہے ؟ ایسے سفاک آدمی سے لڑکی کو کیا حاصل ہونا ہے سواے مزید پرشانیوں کے اور جج کیسے ایسا فیصلہ کر سکتا ہے جس میں نہ دنیاوی عدل ہوا ہے اور نہ ہی دینی سزا ؟

    • میرے لیحاظ سے بہت اچھا فیصلہ ہے۔۔۔ اس طرح نا صرف اس لڑکی کا گھر بس گیا بلکہ وہ دنیا کے طعنوں اور رسوائی کی زندگی سے بھی بچ گئی۔۔۔ اور جو لنڈے کے لبرل کہ رہے ہیں کے یہ صحیح انصاف نہیں ہے تو وہ بتائیں کیا آپ میں سے کوئی اس لڑکی سے شادی کرنے پہ راضی ہوتا۔۔۔۔؟ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک اس لڑکے کے دل میں اپنا خوف ڈال دے اور اسکو اپنی اور اپنی بیوی کی زندگی کو خوشیوں سے بھرنے کی توفیق دے۔۔۔۔آمین

    • Tu aur keya fesla hota ?ziadati ka shikar hony wali larki se kon shadi karta hai bhala ,haan yeh alag bat hai k larky pe khuch pabandiyaa ayed keya jata jesy dosri bevi aur mar peet aur awara gardi pe pabandi aur zimma dari ka saboot

  • میرے لیحاظ سے بہت اچھا فیصلہ ہے۔۔۔ اس طرح نا صرف اس لڑکی کا گھر بس گیا بلکہ وہ دنیا کے طعنوں اور رسوائی کی زندگی سے بھی بچ گئی۔۔۔ اور جو لنڈے کے لبرل کہ رہے ہیں کے یہ صحیح انصاف نہیں ہے تو وہ بتائیں کیا آپ میں سے کوئی اس لڑکی سے شادی کرنے پہ راضی ہوتا۔۔۔۔؟ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک اس لڑکے کے دل میں اپنا خوف ڈال دے اور اسکو اپنی اور اپنی بیوی کی زندگی کو خوشیوں سے بھرنے کی توفیق دے۔۔۔۔آمین

  • لعنت ایسے انصاف پر انصاف کرنے والوں پر ملزم کی مدد کرنے والوں پر ایسے انصاف سے تو ملزمان کی حوصلہ افزائی ہوگی..

  • Bachi ke sth 1 saal tk zydte hte rhe us ke wja se court mai case gia or ab media k zarye hame pta chl ra hai zra socho wo larka intekm k lye ktna bechan hoga or shadi k baad us bachi ka kia hal kre ga.

  • ٹھیک اسی طرح کا کیس ایک ماہ پہلے راولپنڈی میں ہی ہوا لڑکی جب اپنے مجرم کو گھسیٹ کے عدالت لائی تو اس وقت اس کا اصل امتحان شروع ہوا پولیس وکیل سے لے کر ہر کسی نے اسے ہراساں کیا بل آخر اسے مجبوراً اس سے نکاح کرنا پڑ گیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >