تحریک لبیک جلالی گروپ کے رہنما نے 13 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنادیا

13 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، نارووال سے مذہبی جماعت کا ضلعی صدر گرفتار

تحریک لبیک جلالی گروپ کے ضلع نارووال کے صدر قاری شاہد رفیق مدنی کو کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مبینہ زیادتی کے شکار بچے کے والد کی مدعیت میں درج ہونے والے اس مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا بچہ مدرسہ دار العلوم غوثیہ رضویہ میں زیر تعلیم ہے۔ ایک روز مدرسے سے واپس گھر آنے پر وہ کافی پریشان نظرآ رہا تھا۔

والد کے اصرار پر بچے نے بتایا کہ مدرسہ دار العلوم غوثیہ رضویہ میں قاری شاہد رفیق مدنی نے 16 ستمبر کو بعد از نماز عشا اس کے کمرے میں آکر اس سے بد فعلی کی اور 3 روز تک اسے گھر بھی نہیں آنے دیا۔

درخواست گزار کی استدعا پر قاری شاہد مدنی کو فوری طور پر گرفتار کر کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • زینب کیس کا ریپسٹ اور قاتل عمران بھی تحریک لبیک کا لفنگا تھا اس تحریک کو بین کردینا چاہئے تاکہ مزید گندگی سے بچا جاسکے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >