وزارت صحت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا

وزارت صحت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا گیا، صحت انصاف کارڈ کا نیا نام قومی صحت کارڈ رکھا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کارڈ کا اجرا مرحلہ وار نئے اضلاع سے کیا جائے گا، قومی صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی اور انقلابی منصوبہ ہے۔

جبکہ وزارت صحت نے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی ہے۔ وزارت صحت نے کارڈ پر سے پی ٹی آئی کا جھنڈا ختم کرکے قومی پرچم لگادیا ہے۔

خیال رہے کہ صحت انصاف کارڈ کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے، گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حکومتی وکیل کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور کہا تھا کہ آپ اس اقدام دفاع نہ کریں۔ عوام کے پیسے سے کسی کو تشہیر کی اجازت نہیں ۔

ذرائع کے مطابق پرانے کارڈز بھی قابل عمل رہیں گے اور انہیں بھی مرحلہ وار تبدیل کردیا جائے گا۔

  • ان عدالتوں کو بھی ایسے کام اب یاد آئے ہیں۔12 سالوں سے بے نظیر انکم سپورٹ سکیم چل رہی ہے اسوقت سویا ہوا تھا۔۔۔ یہ ہر ائیرپورٹ اور کالج پہ بے نظیر کا نام رکھا ہے وہ کیا ہے؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >