ڈاکٹرماہا کو آن لائن منشیات سپلائی کرنیوالے 4 کارندے گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ڈاکٹر ماہ کو آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ بشیر بروہی نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نے آن لائن منشیات کی سپلائی میں ملوث سعد اللہ، جماعت عرف ناصر، بلال اور اویس کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے کوکین، چرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے،ملزم سعد اللہ نے ڈاکٹر ماہا کو کوکین سپلائی کی تھی جس کا سراغ کال ڈیٹا ریکارڈ کی مدد سے لگایا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے بتایا کہ کوکین سمیت دیگر منشیات کی سپلائی کے عوض ملزمان بھاری معاوضہ وصول کرتے تھے،ملزمان کا گروہ آن لائن آرڈر ملنے کے بعد آدھے گھنٹے سے پون گھنٹے کے اندر ڈیلیوری پہنچا دیتے تھے، جب کہ رقم کی وصولی اسی وقت کی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو منشیات کی آن لائن ڈیلیوری کرنے والے گروہ میں ایک خاتون کے بھی ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور خاتون سمیت دیگر منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >