وفاقی حکومت نے سائبر حملوں کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی

وفاقی حکومت نے سائبر حملوں کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی

وفاقی حکومت نے ایڈوائزری میں واضح کیا کہ ہیکرز کی قیمتی معلومات چرانے اور اہم شخصیات کے آئی ڈی اور پاس ورڈ چرانے کی نئی چال سامنے آ گئی ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز مختلف ممالک میں تعینات ڈیفنس اتاشیوں اور اداروں کو حملوں کانشانہ بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

حکومتی ایڈوائزری تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھجوادی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز وزارت خارجہ کی طرز پر ای میلز بھیج رہے ہیں ای میلز میں ملٹری کوپ میں ملوث ہونے سے آگاہ کیا جاتا ہے ای میلز کے منسلک دستاویز پر کلک کرنے سے ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے-

ایڈوائزری میں غیر ضروری سافٹ وئیرز اور ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ کرنے اور بغیر تصدیق ای میلز کے ساتھ منسلک دستاویزات نہ کھولنے اورسسٹم میں موجود سافٹ وئیرز اپڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اہم حکومتی شخصیات اپنے آئی ڈیز اور پاس ورڈ کو محفوظ رکھیں، کیونکہ ہیکرز زیادہ تر انہیں کو چرانا چاہتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>