چوبیس ممالک کے سفراء اور دفاعی اتاشیوں کے وفد کا ایل او سی کا دورہ،آئی ایس پی آر

بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر چوبیس ممالک کے سفراء اور دفاعی اتاشیوں نے جوڑا سیکٹر کا دورہ کیا، بھارتی ہٹ دھرمی کا جائزہ لیا ، شواہد دیکھے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دی۔

حکام نے بھارتی فوج کی شہری آبادی کونشانہ بنانے کے ثبوت سامنے رکھے ، کلسٹر بم کے ٹکڑے بھی دکھائے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بھارتی فوج کی خلاف ورزیاں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں،

 

جو جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے، بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ رکھے گئے ناروا سلوک بھی چھپانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے خطہ کو کشمیر کے معاملہ پر یرغمال بنا رکھا ہے ، کشمیر کا ایشو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ بھارت رواں سال ابتک2ہزار333 بارجنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے، جس میں 18شہری شہید اور185 زخمی ہوچکے ہیں۔۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>