سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز انتقال کر گئے

بھارت میں سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز انتقال کرگئے،ڈین جونز کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا، ان کی عمر 59 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا اور ڈین جونز انڈین پریمیئر لیگ میں کمنٹری کے لیے بھارت کے شہر ممبئی میں موجود تھے۔ انسٹھ سالہ کرکٹر کا انتقال ممبئی کے اسپتال میں ہوا۔۔

یاد رہے کہ سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ایک روزہ میچز میں نمائندگی کی۔انہوں نے آسٹریلیا کی طرف سے باون ٹیسٹ میچوں میں تین ہزار چھ سو اکتیس رنز اسکور کئے،انہوں نےگیارہ سنچریاں اسکور کیں، دو سو سولہ رنز ان کا بہترین اسکور رہا،

سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز پاکستان سپر لیگ  کا بھی حصہ تھے اور کراچی کنگز میں بطور کوچ پی ایس ایل کی نمائندگی کر رہے تھے۔

  • I heard that Covid19 can lead to sudden heart attack..He is in india.where Covid19 spread massively..Any way..very sad..Jones was very close to Asian cricket..He was there all major leagues in India.. Pakistan…Rest in peace..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >