مولانا فضل الرحمان کو بڑا دھچکا، قریبی ساتھی موسیٰ خان گرفتار

نیب کی جانب سے سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات میں انکوائری جاری تھی، نیب نے سابق ڈی ایف او کو سوالنامہ بھیجا تھا، جن کے جوابات جمع کرانے گزشتہ روز موسیٰ خان نیب پشاور کے دفتر جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ہی متنی کے قریب گرفتار کرلیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق موسیٰ خان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

سابق ڈی ایف او جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہیں، اور وہ جے یو آئی کے مرکزی کونسل کے رکن اور ڈی آئی خان میں تحصیل پہاڑ پور کے امیر ہیں، جب کہ ان کا بڑا بیٹا طارق بلوچ سربراہ جے یو آئی کا پرسنل سیکرٹری بھی ہے۔

امیر جمعیت علماء اسلام کے پی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے موسی خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، موسی خان تحصیل امیر ہیں نیب اگر کسی بڑے کو بھی گرفتار کرے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، موسیٰ خان کو فوری رہا کیا جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >