ایف اے ٹی ایف کا بڑا مطالبہ پورا، انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ باقاعدہ قانون بن گیا

انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 قانون بن گیا۔۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا بڑا تقاضہ پورا کردیا۔

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا بڑا تقاضا پورا کردیا،انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا، صدر مملکت نے دستخط کردیے۔۔

صدر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی، جس کے بعد ترمیمی بل باقاعدہ قانون بنا گیا جو فوری نافذ العمل ہوگا۔

قانون کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور اداروں کو سخت سزائیں ہونگی،قومی ادارے ملکر دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات اٹھائیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >