آرمی چیف سے محمد زبیر کی 36 سالوں میں ایک بھی ملاقات نہیں ہوئی، شیخ رشید

آرمی چیف سے محمد زبیر کی 36 سالوں میں ایک بھی ملاقات نہیں ہوئی، شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف سے محمد زبیر کی ملاقات کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں محمد زبیر کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کہتا ہے کہ میری آرمی چیف سے بڑی رشتے داری ہے، لیکن محمد زبیر کی آرمی چیف سے 36 سالوں میں ایک بھی ملاقات نہیں ہوئی۔

شیخ رشید کا مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم صاحبہ میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسد عمر کے بیٹے کی شادی میں  جنرل ہمایوں  کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور وہاں پر اور سات لوگ موجود تھے، اس شادی میں یہ چھپکلی سا محمد زبیر بھی موجود تھا لیکن اسے کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ یہاں آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم صاحبہ محمد زبیر نے خود آرمی چیف سے ٹائم لے کر ہفتے میں دو بار ڈی جی آئی ایس آئی کی موجودگی میں ملاقات کی اور وہ وہاں آپ کا کیس لڑ رہا تھا، دس مہینے تک مریم کا ٹویٹر خاموش رہا دس مہینے تک مریم کے ٹویٹر کو سگنل نہیں ملا۔

فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایک سال تک نواز شریف کا منہ بند رہا، کیونکہ اس کو معلوم تھا کہ ایسے حالات بن جائیں گے شاید ہماری جان بچ جائے، عمران خان نے کہا کہ میں اقتدار اور حکمرانی چھوڑ دوں گا لیکن شہباز شریف اور نواز شریف کو کبھی بھی این آر او نہیں دوں گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >