مردان کے 11 سالہ آرٹسٹ شاہ خان نے وزیراعظم سےملنے کی خواہش کا اظہار کردیا

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی، علامہ محمد اقبال کے ایک شعر کا یہ مصرہ مردان کے11 سالہ شاہ خان پر فٹ آتا ہے، جو اتنی سی عمر میں اس کمال کی سکیچنگ کرتا ہے کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے کہ یہ شاہکار اس 11 سالہ بچے کے ننھے ہاتھوں نے بنایا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے شاہ خان نے بتایا کہ اس نے مشہور ترک ڈرامہ سیریل کے اداکار دوگن الپ کا اسکیچ بنایا اور ان سے ملاقات کے دوران انہیں پیش کیا جس پر وہ بہت خوش ہوئے اور انہوں نے مجھے اپنا سائن کیا ہوا چائے کا کپ بھی تحفے میں دیا۔

شاہ خان نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے اپنے اردگرد موجود لوگوں کی جانب سے حوصلہ شکنی کے بعد اسکیچز بنانا بند کردیا تھا اور اپنی پڑھائی پر توجہ دینا شروع کردی تھی مگر کچھ عرصہ بعد میں نے آرٹ دوبارہ شروع کیا جب میں نے سنا کہ سعودی ولی عہد نے ڈی ونچی کی بنائی ہوئی مونا لیزا کی تصویر کو خریدنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کردیئے۔

شاہ خان اب تک بہت سی مشہور شخصیات کا اسکیچ بنا چکے ہیں جس میں ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی، وزیراعظم عمران خان اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی شامل ہیں ، انہوں نے قاسم سوری کو ان کا اسکیچ پیش کیا تھا تاہم شاہ خان وزیراعظم سے ملاقات کا منتظر ہے تاکہ وہ انہیں ان کا اسکیچ پیش کرسکے۔

خان نے پروگرام کے دونوں میزبانوں شفا یوسفزئی اور اویس منگل والا کے اسکیچ بھی بنائے اور انہیں پیش کیے، اپنے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں شاہ کا کہنا تھا کہ وہ فائن آرٹسٹ بننا چاہتا ہے اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >