میری کسی افسر سے ذاتی رنجش نہیں، لیگی رہنما محسن رانجھا کا ویڈیو پیغام

کسی افسر سے ذاتی رنجش نہیں، لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا ویڈیو پیغام

https://youtu.be/wRXSajYEo04

لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے کمیٹی میں سی سی پی او لاہور سے بات کی تو اس کے بعد میرے خلاف سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری کسی بھی افسر سے ذاتی رنجش یا ناراضگی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا جہاں تک کارکردگی کا تعلق ہے، ہم بالکل سوال پوچھ سکتے ہیں اور پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔ میں اس چیز کو سپورٹ نہیں کروں گا کہ ایک عورت کے ساتھ موٹروے پر زیادتی ہو اور اسی کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی جائے۔

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسی متاثرہ خاتون کو اگر یہ کہا جائے کہ آپ رات کو موٹروے پر کیا کر رہی تھیں؟ آپ کو وہاں نہیں جانا چاہیے تھا، یہ درست نہیں ہے۔ پولیس افسران اور مجھ سمیت تمام لوگوں کو اس متاثرہ خاتون کا ساتھ دینا ہوگا۔ متاثرہ خاتون کا ساتھ دینا اور انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلنے والی مہم پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے ذاتی رنجش نہیں رکھتے اور نہ ہی ان کی کسی کے ساتھ کوئی ناراضگی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >