کراچی میں مشکوک شخص کے قبضے سے بچے کی بوری بند لاش برآمد

نیو کراچی کی شفیق کالونی میں ایک شخص کے قبضے سے بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق بچےکی شناخت آٹھ سالہ حارث کے نام سے ہوئی ہے،جس کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں،لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

کراچی میں ایک اور بچہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔۔

کراچی میں ایک اور بچہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔۔

Posted by HUM News on Thursday, September 24, 2020

پولیس کے مطابق ون فائیو پر شفیق کالونی کے رہائشی سب انسپکٹر ذاکر نعیم نے اطلاع دی کہ ایک مشتبہ شخص کے قبضے سے بچے کی بوری میں بند لاش ملی ہے، مشتبہ شخص کو علاقہ مکینوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے،مشکوک شخص بوری لے کر جا رہا تھا

کہ علاقہ مکینوں نے اسے روک کر چیک کیا، بوری سے بچے کی لاش نکلی تو ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کی شناخت سمیع اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے،ملزم بچے کا سابق پڑوسی ہے، 8 سالہ بچہ گزشتہ شام سے لاپتہ تھا۔

  • سرکاری افسران خودکو عوام کا ماتحت سمجھیں گے، اعلیٰ پولیس افسران میں فرض شناسی کی جھلک نظر آئے گی، قانون مظلوم کا محافظ اور ظالم کے لئے موت کا پروانہ ہو گا تب جا کر یہ مسائل ختم ہونگے۔
    افسوسناک


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >