ٹک ٹاک گرل ماروی چودھری مبینہ طور پر ساتھی ٹک ٹاکر علی کے قتل میں ملوث

ٹک ٹاک اسٹار ماروی چوہدری مُبینہ طور پر قتل میں ملوث

Posted by 24 News HD on Friday, September 25, 2020

لوہی بھیر پولیس نے ٹک ٹاک سٹار مقتول علی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔  ایف آئی آر  کے مطابق ٹک ٹاکر ماروی چودھری اور علی مل کر کام کرتے تھے، کچھ روز سے علی نے ماروی کے ساتھ کام کرنا بند کر دیا، جب علی کے اہل خانہ نے اس سے پوچھا تو مقتول نے کہا کہ ماروی اچھی خاتون نہیں اس لئے اس کےساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

علی کے والد کی درخواست کے مطابق ماروی چودھری ان کے بیٹے علی کو بار بار کال کرتی رہی لیکن وہ نہ گیا۔ جب ماروی کے ساتھ ان بیوی یعنی علی کی والدہ نے بات کی تو اس نے کہا لاہور سے کچھ لوگ آئے ہیں۔ علی میرے ساتھ نہ سہی ان کےساتھ کام کرے اس کا مستقبل اچھا ہو جائے گا۔

مقدمے کے متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جب علی وہاں گیا تو واپس نہ آیا اور پھر علی کی لاش ملی۔ علی کے والد نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ماروی چودھری نے دوستوں کے ساتھ مل کر علی کو قتل کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، ایس پی رورل فارق بٹر کا کہنا ہے کہ مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن تاحال قتل کے شواہد نہیں ملے تفتیش کر رہے ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق علی کی موت پانی والی ٹینکی میں ڈوبنے سے ہوئی جبکہ مقتول کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>