حکومت کا کلین اینڈ گرین پاکستان کے بعد سویٹ پاکستان مہم شروع کرنے کا فیصلہ

 

وفاقی حکومت نے گرین جابز اور مقامی پیداوار کا ایک اور اہم منصوبہ تیار کرلیا ، کلین اینڈ گرین پاکستان کے بعد سویٹ پاکستان منصوبہ بھی حکومتی ترجیحات میں شامل، وفاقی حکومت نے مقامی شہد ’’بلین ٹری ہنی‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان بلین ٹری ہنی منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔

بلین ٹرین ہنی منصوبے کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلی کے محکمے ،ایریڈ یونیورسٹی، نیوٹیک اور شہد کی فارمنگ کے ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔

روسی اولیو ٹری اور بیری سمیت 3 اقسام کے درختوں کی نشاندہی کردی گئی ہے ، معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ سویٹ پاکستان منصوبے کو بلین ٹری سونامی مہم سے لنک کیا جا رہا ہے، بیری کا شہد کندیاں میانوالی کےجنگل سےلیا جائے گا۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ جنگلی شہد اٹک کےقریب علاقے سے حاصل کیا جائیگا، کوالٹی کنٹرول کے لئے پرائیوٹ سیکٹر میں لیب بنائیں گے۔ ورکنگ گروپ بناکر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، بلین ٹری ہنی برانڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی جائے گی ، گلگت، سکردو سے بھی مخصوص کوالٹی کا بہترین شہد حاصل کیا جائے گا۔

  • one good news after another lately – Chowk Shukar 🙂

    Pakistans’ problems are far from over, but just get the sensation of YEAR 3 of PTI to upward trends with no looking back – Insha-Allah!!!

    Khan Saab; Put Kay Rakho


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >