سی سی پی او لاہور نے غفلت برتنے پر ریڈر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

سی سی پی او لاہور نے  غفلت برتنے پر ریڈر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے مبینہ طور پر غفلت برتنے اور بروقت سی سی پی او کی ڈی ایس پی سے بات نہ کروانے پر ریڈر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے، اور انہیں حوالات میں بند کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق سی سی پی او کے آپریٹر نے سی سی پی او سے ڈی ایس پی کی بات کروانے کیلئے فون کیا، ڈی ایس پی کےگن مین نے جواب دیا کہ وہ نماز پڑھ رہے ہیں فارغ ہونے پر بات کرواتے ہیں۔

سی سی پی او کے آپریٹر نے دوبارہ ڈی ایس پی کے ریڈر کو فون کیا جس پر ریڈر ضیغم عباس نے بات کروانے کے بجائے آپریٹر سے تلخ کلامی کی، ریڈر کی جانب سے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی خالد محمود نے سی سی پی او کے حکم پر ریڈر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا،  اور اس کے ساتھ انہوں نے ریڈر کو حوالات میں بند کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ایک پڑھے لکھے سب انسپکٹر نے سی سی پی کی جانب سے گدھے کے بچے کہنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

  • میڈیا کا پروپیگنڈا سی سی او پی کے خلاف جاری ھے ن لیگ کا حرام خور شیطانی سوشل میڈیا اور اس کے بعد جیؤ اور جی این این شیطانی چینلز کا پروپیگنڈا شروع ہو جاتا ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >