غیر ملکی سرمایہ کاری کے بجٹ تخمینہ کا 18 فیصد مالی سال کے 2 ماہ میں ہی حاصل

غیر ملکی سرمایہ کاری کے بجٹ تخمینہ کا 18 فیصد مالی سال کے 2 ماہ میں ہی حاصل

پاکستان کی معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے بجٹ تخمینے کا 18 فیصد پہلے دو ماہ میں ہی حاصل کرلیا گیا ہے۔

اکنامک افیئر ڈویژن کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں کے دوران 2 ارب چوبیس کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، جس میں سے چھیانوے کروڑ 10 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ غیر ملکی کمرشل بینکوں کی جانب سے 14 کروڑ نوے لاکھ ڈالر اور 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ کی مد میں بھیجے گئے۔

واضح ہو کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے غیر ملکی فنانسنگ کا مجموعی تخمینہ 12 ارب 23 کروڑ ڈالر لگایا تھا، جس میں سے ایک ارب ڈالر سعودی آئل سہولت کا تخمینہ ہے۔

  • فنانسنگ کو سرمایہ کاری کہنا بے وقوفی کی انتہا ہے۔ ۹۶ کروڑ دس لاکھ تو سیدھے سیدھے قرضے ہیں۔ غیر ملکی کمرشل بنکوں سے بھی ۲۷ کروڑ قرض ہی کی مد میں آئے ہیں۔ جو باقی ماندہ فنڈنگ ہے اس کا بھی بڑا حصہ کرونا کی مد میں امداد کے ہیں۔ تو اس میں سے سرمایہ کاری توایک ارب سے بھی کم ہو گی۔ بیرونی فنڈنگ کے سوا بارہ ارب ڈالر کے بجٹ میں سے اگر ۱۸ فیصد تک فنڈنگ دو ماہ میں آگئی ہے تو یہ بھی بجٹ کے عین مطابق ہے نہ کہ اس سے زیادہ ہو۔

    • Bhai sahab Pakistan ko koi qarza bhi dene ko tayyar nhi so if this money is coming whatever way, it should be appreciated. Hum Pakistani koi negativity jaane nhi detey. Aap ka mulk koi maashi hub nhi ke log investment karegay. The previous 30 years have completely destroyed Pakistan. I read an article op-ed a few years ago which said that if Pakistan’s debt crosses 100 billion dollar mark it will become unsustainable debt and Pakistan cannot return that money. Ab agar woh paisay derhay hay that means tgat Pakistan is doing the right things and tgey can get their money back. Investing in our infrastructure is investment.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >