ایف آئی اے کی کارروائی، منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

 

ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ میں ملوث ایک بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر ایک عمارت پر چھاپہ مارا ، جہاں سے منی لانڈرنگ کا ایک بڑا نیٹ ورک آپریٹ کررہا تھا، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد ہوا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے گرفتار ملزم عبدالجبار میمن سے ملنے والی معلومات پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 15 کروڑ مالیت کا سونا اور کرنسی برآمد کی ہے۔

کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزم سے گھروں اور گاڑیوں کے کاغذات، ڈالر پاؤنڈ، ریال، درہم سمیت متعدد ملکوں کی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے نے گھر میں موجود کمپیوٹر اور دیگر دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>