اپوزیشن ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دے ہم ان سیٹوں پر ضمنی انتخابات کروائیں گے، ضمنی الیکشن میں اپوزیشن ایک نشست بھی نہیں جیت سکتی۔اسلام آباد میں ٹی وی چینلز کے نیوز ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر بھارتی بیانیے کی عکاسی کرتی ہے، یہ سول ملٹری تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت اس لیے دی ورنہ آزادی رائے کا شور برپا ہوجاتا ہے، میں نواز شریف اور زردار ی کا سیاسی مستقبل نہیں دیکھتا، یہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ ان دونوں جماعتوں کے پاس افرادی قوت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے افغانستان سے متعلق ہو یا بھارت سے متعلق پالیسی میری چلتی ہے، فوجی قیادت حکومت کے فیصلوں کے تائید اس لیے کرتی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے ہماری حکومت کرپٹ نہیں ہے، ہماری حکومت میں بھی کچھ ایسے وزرا ہیں جو اپنی طرف سے گول کردیتے ہیں،جو فوجی قیادت سے چھپ کر ملتے ہیں اس سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا مجھے ان ملاقاتوں کا علم ہوتا ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ میں کرپشن پر کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا، میرا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جس کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو، اگلے سال سے چینی اور گندم کا کوئی بحران نہیں آئے گا۔

  • اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات ، اپنی دو نمبریاں اور چوریاں بچانے کی خاطر اس حد تک پستی کا شکار ہوچکے ہیں کہ اپنی ریاست، اپنے ملک اور اپنی قوم کیخلاف ہی گھناؤنے اور مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں۔

  • اپوزیشن جماعتوں میں ابھی اتنی ہمت اور غیرت نہیں ھے کہ وہ استعفے دے دیں اور عوام کو ایک اور موقع دیں تاکہ عوام محب وطن لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیج سکیں 2 سال پہلے جن لوگوں سے غلطی ہوئی تھی اپوزیشن جماعتوں کو ووٹ دے کر اب مزید وہ غلطی نہیں کریں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >