راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی

لمبے انتظار کے بعد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کو ویسے تو متعدد بار تبدیل کیا گیا مگر 1991 سے یہ منصوبہ سرکاری کاغذوں میں جس حالت میں موجود تھا آج بھی وہیں کا وہیں ہے۔

حکومتی حلقوں کی جانب سے اس منصوبے کے جاری کردہ نقشے کے مطابق یہ سڑک 65.5 کلومیٹر طویل ہو گی جو کہ قومی شاہراہ این5 پر ریڈیو پاکستان سے شروع ہو کر موٹروے ایم 2 سے ہوتی ہوئی شجانی کے قریب اسلام آباد میں مارگلہ روڈ سے جا ملے گی۔

حکام کے مطابق یہ سگنل فری کوریڈور 8 انٹرچینجز پر مشتمل ہوگا۔ جس کا کچھ حصہ سی ڈی اے تعمیر کرے گا۔

Rawalpindi Ring Road Route (1)

یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کیا جائے گا، اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 50 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

Rawalpindi Ring Road Route

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >