طلال چوہدری پر تشدد کا معاملہ: لیگی رہنما پر تشدد کے بعد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، ویڈیو کے مطابق طلال چوہدری پرتشدد رات ڈھائی بجے کے قریب کیا گیا، مذکورہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد طلال چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

طلال چوہدری کو تشدد کے بعد زخمی حالت میں فوری طور پر لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، طلال چوہدری کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے معاملے کو دبا دیا گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کا پولیس افسر اور ڈولفن فورس بھی موقع پر وقوع کاجائزہ لینے پہنچا تھا، لیکن فریقین کی جانب سے مقدمہ درج نہ کروانے پر پولیس کی جانب سے بھی واقعے کو دبا دیا گیا تھا۔

طلال چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی خواتین سے نمبر لیے جائیں انہوں نے مجھے فون کرکے بلایا ہے، انہوں نے مجھے تنظیم سازی کے لئے تین بار فون کر کے بلایا، میرا موبائل موقع سے کسی نے اٹھا لیا ہے اگر میرا موبائل مجھے واپس مل جائے تو تمام ریکارڈ سامنے آجائے گا۔

"Tanzeem Saazi" at 2amThey made videos while giving him a beating. Please release those as well, we all have to investigate..https://urdu.siasat.pk/news/2020-09-25/news-55007

Posted by Adeel Habib on Saturday, September 26, 2020

 

  • رات کے تین بجے تنظیم سازی کرنے کا یہی درست طریقہ ہے امید ہے کہ آئیندہ بھی تنطیم سازی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >