وزیراعظم عمران خان کی حمایت کیوں کرتا ہوں؟ کامران خان نے وجوہات بتا دیں۔

وزیراعظم عمران خان کی حمایت کیوں کرتا ہوں؟ کامران خان نے وجوہات بتا دیں۔

میری عمران خان کی حمایت کی بنیادی وجوہات میں شامل میرا یقین ہے عمران خان کو مال ومتاع کی لالچ نہیں نہ وہ کسی مالی کرپشن…

Posted by Kamran Khan on Saturday, September 26, 2020

پاکستان کی صحافتی انڈسٹری کے نامور صحافی اور تجزیہ نگار کامران خان کا فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کی حمایت کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ میری عمران خان کی حمایت کرنے کی اولین وجہ یہ ہے کہ میرا یقین ہے کہ عمران خان کو مال و متاع کی کوئی لالچ نہیں ہے، دوسری یہ کہ عمران خان کسی قسم کی مالی کرپشن میں ملوث نہیں ہے، اور نہ ہی کسی اپنے رشتے دار یا دوست کو جان بوجھ کر مالی کرپشن کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

کامران خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان کی حمایت کی تیسری بڑی وجہ یہ ہے کہ میرا یقین ہے کہ الحمداللہ وزیراعظم عمران خان کسی عرب بادشاہ یا یا غیر ملکی سربراہ کے دوروں کے دوران معنوم اس لئے نظر نہیں آتا کیونکہ وہ ان سے تحفوں قیمت میں بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز کیا سونے چاندی کے جواہرات کے سلسلے میں کسی ڈیل کا متمنی نظر نہیں آتا، اسی لئے ان ملاقاتوں میں صرف پاکستان کے عظیم ترین قومی مفاد کے معاملات ہوتے ہیں۔

کامران خان کا اپنے ناظرین سے گزارش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری گزارش ہے کہ ایک دفعہ توشا خانہ ریفرنس کا کیس دیکھ لیں کہ کیسے اقتدار کے پانچویں بار متمنی آصف علی زرداری نے کس طرح بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز اپنے لئے سمیٹیں، جبکہ ایک مرسڈی نوازشریف کی خواہش پر اسے بھی بھجوا دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کی ایک اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان کے اندر انتھک کام کرنے کا جنون ہے، ہر ہفتے منگل کے روز سے وفاقی کابینہ کا گھنٹوں طویل اجلاس ہو، ہر ہفتے کنسٹرکشن ہو یا معاشی تازہ فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیں، ان تمام وجوہات کی بنا پر افواج پاکستان حکومت کی پشت پناہی پر مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے لیے کھڑی ہیں، تاریخی سول ملٹری امتزاج پاکستانیوں کی قسمت بدل دے گا۔

اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں کامران خان کا کہنا تھا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے جیسے میں نے اوپر بیان کئے ہیں تو میں ہمیشہ انشاءاللہ عمران خان کی حکومت کی خامیوں اور خوبیوں کے حوالے سے تبصرہ کرتا رہوں گا۔

  • Ur back to back interview With Imran khan and jehangir tareen khan left ever lasting impression for time to come, it was a grand effort in re- establishing relations among two visionary thanks.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >