طلال چوہدری تشدد کیس: خاتون ایم این اے نے 15 پر کال کر کے کیا کہا ؟

لیگی رہنما طلال چوہدری پر تشدد کا معاملہ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، مسلم لیگ نون کی رکن پارلیمنٹ عائشہ رجب بلوچ اور طلال چوہدری کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، 23ستمبر کو رات تین بجے طلال چوہدری نے عبداللہ گارڈن ٹاون فیصل آباد سے پولیس کو 15 پر مدد کے لیے کال کی۔ چوکی نمبر 208 کی ٹیم کال پر فوری ایکشن کے لیے روانہ ہوئی۔

طلال چوہدری کے علاوہ عائشہ رجب بلوچ نے بھی 15 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کے باہر کچھ مشکوک افراد موجود ہیں اور میں خطرہ محسوس کر رہی ہوں، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس جب موقع پر پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ طلال چودھری زخمی حالت میں پڑے ہوئے ہیں، طلال چوہدری کو کسی نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان ان کا ایک کندھا ٹوٹ گیا جبکہ دوسرا بازو فریکچر ہوا۔

Talal Chaudhry X-Ray

 

خبر رساں ذرائع ذرائع کے مطابق عائشہ رجب بلوچ اور طلال چودھری کے درمیان پہلے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، لیکن کچھ عرصہ قبل دونوں میں جھگڑا ہوا تھا جو کہ بڑھتا ہی چلا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلال چوہدری نے جو حرکت کی ہے بنیادی طور پر اس نے تمام پولیٹیکل پارٹی، ان کے ورکرز اور لیڈران کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طلال چوہدری نے اپنی ہی پارٹی کی ایم این اے کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے، وہ اس نے اس لئے کیا ہے کیوں کہ اسے نواز شریف اور بیگم صفدر صاحبہ کی جانب سے ہلہ شیری ملی ہوئی ہے، یہ مخالفین کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے بارے میں انتہائی غلیظ قسم کی حرکتیں اور اشارے کیا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج سے چار سال قبل فیصل آباد میں پانامہ کے حوالے سے ایک جلسے میں جس میں ایک طرف حمزہ شہباز اور دوسری طرف شہباز شریف صاحب کھڑے تھے، ان کی موجودگی میں ایسی غلیظ شخص نے عمران خان کی ذاتی زندگی کے بارے میں انتہائی گھٹیا اور غلیظ قسم کے اشارے کیے تھے، اگر اس وقت ہی بتائے گا مریم صفدر صاحبہ اور اور پارٹی کی لیڈر شپ طلال چوہدری کے خلاف ایکشن لے لیتی تو آج یہ واقعہ پیش نہ آتا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اب بیگم صفدر صاحبہ، حمزہ شہباز ،نواز شریف اور شہباز شریف کی لیڈرشپ کا امتحان ہے کہ وہ اس معاملے پر کس طرح سے ایکشن لیتے ہیں اور کیا واقعے ہی ان کی پارٹی میں عورت کی عزت محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہم تنظیم سازی کے لیے گئے تھے، اللہ بچائے ایسی تنظیم سازی سے ایسی تنظیم سازی ن لیگ کو ہی مبارک ہو، اصل میں یہ تنظیم سازی نہیں گھٹیا سازش تھی جس میں یہ ساری حرکت ہوئی ہے، میرے پاس صبح 6 بجے سے تمام آڈیو، ویڈیو اور تصاویر پہنچ چکی تھیں، لیکن ہراسگی کا نشانہ بننے والی عورت کی عزت پر کوئی آنچ نہ آئے اس لئے میں چپ تھا، کیونکہ اس سے قبل 6، 7 ٹی وی چینلز کو میں بیپر دے چکا ہوں لیکن میں نے اس خاتون کا نام نہیں لیا۔

  • مسیحا کا الہام انی مہین من اردہ اہانتک وانی۔۔۔ کہ میں اُسے ذلیل کردونگا جسنے تیری اہانت کا ارادہ بھی کیا، بڑی شان سے پورا ہوا، اور بارہا پورہ ہوچکا ہے اور ان شاالله پورا ہوتا رہیگا۔
    یہ طلال چوہدری وہی ہیں نا جو طاہر اشرفی (شرابی مُلا) کے پروگرام میں کہہ رہے تھے کہ میں قادیانیوں کا گلہ دبا دونگا، نیز میں تو قادیانیوں کو آئین میں درج انکے حقوق دینے کو بھی تیار نہیں؟ اور آج طلال کی بجائے ذلّال کا منظر بنے ہوئے نہیں ہیں؟ سچ ہے الله کے کاموں میں دیر تو ہے اندھیر نہیں، انکے بارے میں فیض الحسن چوہان کا تبصرہ بھی سننے والا ہے۔ ظریف احمد

  • Fayaz ul hasan chohan barway jab tum sundal our hareem k sath rang ralia mana rahe thy tab imran kidar gia tha our tumare wo alfaz jiski waja say srf tumari wazarat badali gai na k tum ne tou pti ka nam bara kia tha na beghairat ye be koi our nai tumari hi tarah ghandi nali ka kera hogha

  • Taking political advantage, Shame on Chauhaan. Paisay khaoo aur phir doosray mard kee taraf bhaag jao. Jab baat kernay aao khud bula kay aur ulta maroo. ,Mein Talal chaudary kay khilaaf hoon. Laykin yahaan uss kay khilaaf huwa. #ChauhanDlalayPerLanat #ChauhanPointScoring

    • آپ لوگوں پر واقعی ترس آتا ہے، خود سے اپنی پارٹی کا اقرار بھی نہیں کر سکتے
      عائشہ گلالئی اور ریحام خان کو خود لانچ کر کے نون لیگ نے کیا کیا بیغیرتی نہیں کی؟ سمیعہ چوہدری کو قتل کر کہ اس پر کوکین کا الزام کس نے لگایا؟ ماڈل ٹاؤن کے ًمجرم اب اخلاقیات سکھائیں گے؟
      لعنت تیری گھٹیا سوچ پر


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >