افغانستان سے جلد بازی میں فوج کا انخلا غیردانشمندانہ ہوگا،عمران خان

افغانستان سے جلد بازی میں فوج کا انخلا غیردانشمندانہ ہوگا،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دنیا کو افغان جنگ اور افغا نستان میں قیام امن کیلئےپاکستان کی قربانیوں سے یاد دلادیں، ساتھ ہی عالمی برادری کو افغان امن عمل کی اہمیت واضح کردی۔

واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام اب ہمارے ہاتھ میں ہے لیکن جلد بازی میں افواج کا انخلا غیردانشمندانہ اقدام ہوگا۔

عمران خان نے لکھا کہ افغان تنازع کی قیمت سب سے زیادہ پاکستان کے عوام نے چکائی ہے، کئی دہائیوں سے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، افغانستان سے منشیات اور اسلحہ پاکستان آیا، افغان جنگ سے ہماری معیشت کی ترقی رک گئی، ہمارے معاشرے میں انتہاپسند عناصر گھس آئے، جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوگا، پاکستان میں دیرپا امن نہیں آئے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اب دور نہیں،انٹراافغان ڈائیلاگ سست روی کا شکار ہوسکتے ہیں،تاہم صبر کا مظاہرہ ضروری ہے،خطے کی بعض قوتیں افغانستان کوغیرمستحکم دیکھنا چاہتی ہیں،ہمیں ایسی قوتوں سے ہوشیار رہنا ہوگا÷

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے افغان امن کیلیے پاکستان سے مدد طلب کی تو ہم نے چار قدم آگے بڑھ کر ساتھ دیا، اب افغانستان میں امن کا موقع آگیا ہے، آزاد اور خود مختار افغانستان کی جدوجہد میں افغان عوام کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان افغانستان کو عالمی دہشت گردی کی پناہ گاہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >