مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب نے اثاثوں کی ابتدائی معلومات حاصل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کی ہوئی ہیں، ان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان کو بھی نیب نے کچھ روز قبل گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب کو ے اثاثوں اہم ابتدائی معلومات مل گئیں جن کے مطابق فضل الرحمان بنگلے، سینکڑوں کنال زرعی اراضی و دکانوں کے مالک نکلے۔

فضل الرحمٰن کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سینکڑوں کنال اراضی ہے جبکہ مولانا کا ایف 8 اسلام آباد میں بنگلہ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مارکیٹیں بھی شامل ہیں،

جبکہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں میں چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب مالیت کی زمین بھی ہے جسے حال ہی میں فروخت کیا گیا

واضح رہے کہ کچھ سال بعد انصارعباسی نے مولانا فضل الرحمان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری زمین اپنے نام الاٹ کرالی ہے۔انصار عباسی کا الزام تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور انکے 6 قریبی ساتھیوں کو 1200 کنال ڈیرہ اسماعیل خان میں فوج نے الاٹ کی۔

معروف صحافی انصار عباسی نے مولانا فضل الرحمان کے کرپشن کا پول کھول دیا،اگر یہ غلط ھے تو مولانہ صاحب ابھی تک اس کے خلاف عدالت کیوں نہیں گئے۔۔

Posted by Haji Khayal Zaman on Wednesday, November 2, 2016

مولانا فضل الرحمان اور انکے ساتھی تردید کرتے رہے لیکن انصارعباسی نے چیلنج کیا تھا کہ وہ انہیں عدالت میں لیکر جائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا لیکن جے یو آئی (ف) کا کوئی رہنما انصار عباسی کے خلاف عدالت نہیں گیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >