شہباز شریف نےانتخابی اصلاحات سے متعلق بلائے گئے حکومتی اجلاس کو مسترد کردیا

گلگت بلتستان کشمیر کاز سے جڑا ہے، حکومت رکاوٹ نہ بنے، شہباز شریف نے گلگت بلتستان سے متعلق بلایا گیا اجلاس مسترد کردیا۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے بلایا گیا اجلاس مسترد کردیا، کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سے جڑا ہے، موجودہ حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔

شہباز شریف کے مطابق حکومتی فسطائی اور آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی کے نمائندہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔ حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکر ماری اور اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کے لیے استعمال کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >