کلفٹن زیادتی کیس میں ملوث سیاسی رہنما کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

کلفٹن زیادتی کیس میں ملوث سیاسی رہنما کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

کلفٹن زیادتی کیس میں سیاسی رہنما کا بیٹا بھی ملوث،جیکب آباداور قادرپور میں گرفتری کیلئے چھاپے۔

کلفٹن میں لڑکی کومبینہ اغوا کرکے زیادتی کیس کی ایس پی انویسٹی گیشن بشیربروہی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جیکب آباداور قادرپور میں چھاپے بھی مارے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

کیس میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے بیٹے کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا،تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی لڑکی اور لڑکا دونوں رابطے میں تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پہلے ڈیفنس، کلفٹن اور پھر گلستان جوہر میں چھاپے مارے لیکن تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے ، پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے،موبائل فون مسلسل بند ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کاروں کے ساتھ لڑکی نے مزاحمت نہیں کی اور وہ ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نظر آئی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>