اپوزیشن نے استعفے دیے تو وزیراعظم کا انتخاب بھی دوبارہ ہوگا،احسن اقبال

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی تو وزیراعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گا، اور وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا،لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے، الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بچاکھچاپاکستان چوتھےمارشل لاء کامتحمل نہیں ہوسکتا، جس نے تین مارشل لاز کے بعد چوتھے مارشل لاء کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا،پاکستان جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلنے سے ہی ترقی کر سکتا ہے، پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کا ایک ہی راستہ آئین کا راستہ ہے۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، محمد زبیر کی آرمی چیف سے ذاتی ملاقات تھی۔

  • ہاہا..اگر دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں تو عمران خان پہلے سے بھی زیادہ مجآرٹی کے ساتھ واپس ایگا اور وہی وزیر اعظم بھی….اب اس میں کیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >