ایم این اے عائشہ رجب کو ہراساں کرنے پر ویمن پارلیمانی کاکس کی مذمت

ایم این اے عائشہ رجب کو ہراساں کرنے پر ویمن پارلیمانی کاکس کی مذمت

مسلم لیگ ن کی ایم این اے رکن پارلیمنٹ عائشہ رجب بلوچ کو لیگی رہنما طلال چوہدری کی جانب سے ہراساں کرنے کے معاملے پر ویمن پارلیمانی کاکس کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

خاتون رکن پارلیمنٹ عائشہ رجب کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ایم این اے منزہ حسن کا کہنا ہے کہ خاتون ممبر پارلیمنٹ  کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے، ہمیں امید ہے کہ ہماری بہن عائشہ رجب کے کیس میں تمام انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

منزہ حسن کا کہنا تھا کہ کسی بھی فرد یا شخص کو ہراسگی کی اجازت نہیں ہے، پاکستانی قوانین کے مطابق ان افراد کو سزا ضرور ملنی چاہیے جو ایسی اخلاق سے گری ہوئی حرکات سر انجام دیتے ہیں،ویمن پارلیمانی کاکس ہمیشہ خواتین کے ساتھ ہراسگی کے واقعات پر آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویمن پارلیمانی کاکس ہر اس عورت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، ہراساں کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے تاکہ معاشرے میں عدل و انصاف قائم رہے ،تمام خواتین پارلیمانی ممبران عائشہ رجب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ فیصل آباد میں عبداللہ گارڈن ٹاون میں ن لیگ کی رکن پارلیمنٹ عائشہ رجب بلوچ کو لیگی رہنما طلال چوہدری کی جانب سے ہراساں کرنے پر عائشہ رجب کے بھائیوں کی جانب سے طلال چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے طلال چودھری کے ایک کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ ان کے سر اور کمر پر بھی چوٹیں آئیں۔

  • Iss kee bajaye kay woman commitee #AyeshaRajab ko kahay kay tumharay jaisee aurtein jin kay paas raat ko 12/ 12 bajay Talal chaudary jaisay mard aatay thay , ab naya mard aaya tu ussay pitwaya,,, meharbani ker kay hum izzatdaar aurtoon ka toheen na karoo.
    Woman commitee ko #ReserveSeat khtam kernay kmi baat kernee chiye thee…Sharam inn ko magar nahee aatee.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >