حکومت کا افغان شہریوں کیلئے ویزا نظام لانے کا فیصلہ

حکومت کا افغان شہریوں کیلئے ویزا نظام لانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کیلئے ویزا نظام لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاملے کو وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے آئندہ ہونے والے اجلاس کے 16 نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران افغان شہریوں کیلئے پاکستان داخلے پر ویزہ نظام متعارف کروانے سے متعلق امور پر اظہار خیال کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور حکومتی کارکردگی کے معاملات کا جائز ہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ ایف آئی اے کیلئے قوانین کو شامل کرنے کی منظوری بھی دے گی۔

کابینہ اجلاس میں اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی، توانائی کمیٹی کے فیصلوں ، ریلوے کی بحالی کے منصوبوں اور اسلام آباد کلب کے منتظمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >