ڈائیلسز،ایکسرے مشینیں اور ہارٹ اسٹنٹس ملک میں تیار ہوں گے، فواد چوہدری کا اعلان

ڈائیلسز،ایکسرے مشینیں اور ہارٹ اسٹنٹس ملک میں تیار ہوں گے، فواد چوہدری کا اعلان

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہے کہ فیصل آباد میں طبی آلات بنانے کا زون بنارہے ہیں، جہاں ڈائیلسز اور ایکسرے مشینوں سمیت تقریبا سارا طبی سازو سامان تیار کیا جائے گا۔

ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 2 سو ایکڑ پر پھیلا زون بنارہے ہیں جہاں طبی سازو سامان تیار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے 1.4 فیصد کی میڈیکل آلات کی امپورٹ کم ہوجائے گی، یہاں سرنجز، سوئیاں، ایکس رے، کنولا، ڈائیلسز مشینیں، ہارٹ اسٹنٹس پاکستان میں ہی تیار کیے جائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس منصوبے کے بعد اگلا زون سیالکوٹ میں بنایا جائے گا۔

واضح ہو کہ کورونا بحران کے ابتدائی دنوں میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں ہی وینٹی لیٹرز اور کورونا کی حفاظتی کٹس تیار کرنا شروع کردی تھیں، جسے اب دیگر ممالک کو ایکسپورٹ بھی کیا جارہا ہے۔

    • I agree that he establishments next man in. However, his success is because of NTRC which under command of army was already doing a wonderful job but their products were rejected by federal and provincial govts due to their inability to give kickbacks to bureaucracy and politicians in the past. Fat fawad is just a fraud and an opportunist who is cashing in on good performance of a local department.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >