سعودی عرب میں کورونا وبا میں بہترین کارکردگی پر پاکستانی ڈاکٹر کیلیے اعزاز

عرب میڈیا کے مطابق کنگ سلمان اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے انچارج اور کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری COVID-19 کے خلاف جنگ لڑنے والی طبی ٹیم کی بھی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز نامی پاکستانی ڈاکٹر کو بہترین لیڈر شپ کے اعزاز سے نوازا اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

ڈاکٹر شہزاد احمد کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کنگ سلمان ہسپتال کو سعودی عرب کا پہلا کرونا فری ہسپتال بنا دیا اور کرونا وائرس کے باعث بڑھتی ہوئی شرح اموات کو ختم کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے ڈاکٹر شہزاد احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں سعودیہ کے قومی دن کے موقع پر بہترین لیڈر شپ کے ایوارڈ سے نواز دیتے ہوئے تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

سعودی عرب میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے لیہ سے ہے، وہ 18 سال پہلے سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے مختلف ہسپتالوں میں ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کنگ سلمان ہسپتال میں آئی سی یو کا عہدہ سنبھالا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >