اداکار حمزہ علی عباسی کا شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا اب دوبارہ سے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد انہیں سکرین پر نظر آئیں گے۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ انہوں نے ایک سال سے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی مگر اب وہ دوبارہ اپنے چاہنے والوں کے لیے کام کریں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ 2 مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی آنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ ہے جو 1979 میں ریلیز ہونے والی مولاجٹ کا سیکوئل ہے۔ حمزہ اس فلم میں نوری نت کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ ان کے ساتھی اداکاروں میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں۔

گزشتہ برس حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ طویل عرصے کے لیے میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہے ہیں، کیوں کہ اداکاری میں ایسا بہت کچھ کرنا پڑتا ہے جو وہ نہیں کرنا چاہتے۔

اس کے علاوہ حمزہ علی عباسی میں ہوں شاہد آفریدی، وار جوانی پھر نہیں آنی، جوانی پھر نہیں آنی2، ہومن جہاں، پرواز ہے جنوں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔

ان کے مقبول ترین ڈراموں میں پیارے افضل، من مائل، میرے درد کو جو زباں ملے اور الف شامل ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >