شہبازشریف کی درخواست ضمانت مسترد،احاطہ عدالت سے گرفتار

جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،

اس دوران عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد نیب حکام نے شہباز شریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، عدالت کی جانب سے ضمانت میں توسیع نہ ملنے اور نیب کی گرفتاری کے بعد لیگی کارکن مشتعل ہوگئے اور احاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے

اس سے قبل کیس کی سماعت کے آغاز پر شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت میں دلائل کا آغاز کیا اور شہبازشریف ادوار میں کیے کاموں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔

  • کچھ کرپٹ پٹواری ویڈیو میں اپنے کرپٹ آقاؤں کی کرپشن کا ماتم کرنے پہنچے ہوئے ہیں لعنتی پھٹکار سے لبریز پٹواریوں نے ملک میں کرپشن کو جائز بنا ڈالا ھے

  • Patwario ko is kaam ke ilawa aata hi Kya hai inteshaar pehlaane aur apne corrupt leaders ke liye naare lagaana hamne vote is mulk ko behtar karne ke liye diya hai naake in choro ko chori ko chupaane ke liye Allah patwaario ko aqal de Amen


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >