خیبر پختونخوا حکومت کپور خاندان کی تاریخی حویلی اور دلیپ کمار کا گھر خریدے گی

خیبر پختونخوا حکومت نے دلیپ کمار کا گھر اور کپور خاندان کی تاریخی حویلی خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے، دونوں تاریخی گھر اس وقت انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، گھروں کی خریداری کے لیے فنڈز خیبر پختونخوا کا محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا۔

دونوں حویلیوں کو خریدنے کے لیے رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں دونوں گھروں پر سیکشن 4 نافذ کر کے ان کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں محکمہ آرکیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ ابھی دونوں گھر بہت خراب حالت میں ہیں۔

خیبر پختونخوا کےمحکمہ آثار قدیمہ کے مطابق دونوں گھروں کو خرید کر انہیں واپس اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >