شہباز شریف کی گرفتاری پر بلاول حکومت پر برس پڑے

"حکومت بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے”- شہباز شریف کی گرفتاری پر بلاول حکومت پر برس پڑے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے

بلاول زرداری نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو رہا کرے ، عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنا بند کریں۔

بلاول کا مزید کہناتھا کہ مفرور ڈکٹیٹرجس پرسنگین الزامات ہیں اسے نہ کوئی نوٹس بھیجا جاتا ہے نہ گرفتار کیا جاتا ہے، عمران خان کی ہمشیرہ، معاونین خصوصی پر سنگین الزمات ہیں مگر انہیں نیب طلب نہیں کرتا۔

بلاول نے حکومکت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا، حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔

واضح رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد نیب حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔

  • Imran khan exposed both PPP and PML-N. They took votes for decades on the same promises that they will put the other in jail but never did. And now that a third party has done the same they are complaining.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >