عمران خان ماضی کے پاکستانی وزرائے اعظم کے مقابلے بہتر وزیراعظم ہیں، خلیج میگزین

عمران خان ماضی کے پاکستانی وزرائے اعظم کے مقابلے بہتر وزیراعظم ہیں، خلیج میگزین

خلیج میگزین نے کہا ہے کہ عمران خان ماضی کے پاکستانی وزرائے اعظم کے مقابلے میں بلاشبہ ایک بہتر پاکستانی وزیراعظم ہیں۔

خلیج میگزین کی جانب سے اس سلسلے میں کرائے جانے والے ایک سروے کے نتائج میں یہ رائے سامنے آئی ہے کہ عمران خان پاکستان کے عوام کا اول انتخاب ہیں۔ مجموعی طور پر 16,041 رائے دہندگان کی93.2 فیصد اکثریت نے کہا کہ گزشتہ 15 برسوں کے دوران فائز رہنے والے وزرائے اعظم میں سے عمران خان بہتر وزیراعظم ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے نکلنے والے ایک میگزین کی جانب سے ٹوئٹر پر سروے کرایا گیا جس میں پوچھا گیا کہ گزشتہ 15 سال برسراقتدار آنے والے پاکستانی وزرائے اعظم میں سے کون بہتر ہے اس کے لیے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، شوکت عزیز اور موجودہ وزیراعظم کے نام شامل کیے گئے۔

خلیج میگزین کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ 16,041 ووٹرز میں سے 93.2 فیصد کا کہنا ہے کہ پچھلے 15 سالوں کے دوران پچھلے وزرائے اعظم کی نسبت عمران خان ایک بہتر وزیر اعظم ہیں۔

عمران خان کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی تھے جنہوں نے کل ووٹوں کا صرف 4.7 فیصد حاصل کیا۔

جبکہ شوکت عزیز نے 1.3 فیصد اور یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے صرف 0.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل رواں ماہ یعنی ستمبر کے آغاز میں ایک برطانوی اخبار ایشین ورلڈ نیوز کی جانب سے عمران خان کی کارکردگی کو سراہا گیا تھا۔ اس برطانوی اخبار نے دنیا کے ان حکمرانوں کی فہرست میں عمران خان کو سب سے اوپر رکھا جنہوں نے کورونا کی صورتحال میں سب سے بہتر حکمت عملی اپنائی اور اپنے ملک کو اس بحران سے بچایا۔

اس اخبار نے یہ بھی لکھا تھا کہ عمران خان سابق کرکٹر تھے جو کہ بعد میں سیاست میں آئے اور پھر وزیراعظم بنے وہ اپنے ملک کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن اور رول ماڈل ہیں۔ اس اخبار کی جانب سے وزیراعظم کے ضرورت مند افراد کے لیے ایمرجنسی کیش پروگرام کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

  • In Pakistan we do not need validation from criminal traitor Islam Arab Agent puppet rulers.
    PM IK DOES NOT HOLD DUAL PASSPORT OR DOES MONEY LAUNDERING OR WORK AS A SECURITY GUARD IN ANY GULF GAS STATION AKA MADE UP COUNTRIES. SO F OFF. DO BEACE WITH JEWS, AND DON’T WORRY ABOUT PALESTINIANS.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >