نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا دلوانے والے نیب کے پراسیکیوٹر مستعفی

نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا دلوانے والے نیب کے پراسیکیوٹر مستعفی

عدالتوں سے مفرور سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا دلوانے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک مستعفی ہو گئے ہیں۔

اپنے استعفے سے متعلق نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ واثق ملک کا نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفی نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب نیب حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واثق ملک نیب کے ساتھ کیے  گئےاپنے معاہدے کے مکمل  ہونے سے ایک ماہ قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، تاہم نیب حکام نے یہ موقف بھی اپنایا ہے ایڈووکیٹ واثق ملک اختلاف کی وجہ سے نہیں بلکہ پریکٹس کے لیے مستعفی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ واثق ملک نے نواز شریف کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >