طلال چوہدری معاملہ،کمیٹی کی تحقیقات کے بعد عوام کو حقائق بتائیں گے، رانا ثناء اللہ

طلال چوہدری معاملہ،کمیٹی کی تحقیقات کے بعد عوام کو حقائق بتائیں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے پر کہنا تھا کہ حکومت طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے پر پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے، ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی ہے جس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عوام کو حقائق بتائے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے معاملے پر حکومت کا رویہ باعث شرم ہے، طلال کے معاملے پر اگر ہمیں کارروائی کرنی پڑی تو ضرور کریں گے، تاہم اس معاملے پر ن لیگ کی بنائی گئی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے کیس میں ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، کیس صرف سیاسی انتقام ہے اس کے علاوہ اس کیس کی کوئی حقیقت نہیں، ریفرنس دائر ہوچکا تو شہباز شریف کو گرفتار کرنا سیاسی مقصد ہی ہوسکتا ہے، ہماری امیدیں عدالت سے وابستہ ہیں ہمیں وہیں سے انصاف ملے گا۔

اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نواز شریف کی اے پی سی کے اجلاس کے دوران کی گئی تقریر کے ایک ایک حرف سے متفق ہیں، نواز شریف کی تقریر، تقریر نہیں حکومتی پالیسی ہے، انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لندن میں نواز شریف کی رہائش کے باہر مظاہرہ کروایا گیا، اسی طرح کی گھٹیا حرکات پی ٹی آئی کی جانب سے ماضی میں بھی کی جاتی رہی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >