امریکی قونصل خانے کا پاکستانی طلباء کیلئے ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان

 امریکی قونصل خانے کا پاکستانی طلباء کیلئے ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان

امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری، امریکی سفارت خانے اور کراچی میں قائم قونصل خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلباء کے لیے یکم اکتوبر سے ویزا سروس بحال کر دی جائے گی۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والی ویزا سروس کو اگلے ماہ سے بحال کر دیا جائے گا، جس کے بعد اسلام آباد میں قائم سفارت خانہ اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانہ یکم اکتوبر سے پاکستانی طلباء کی ویزا کی درخواستوں کو وصول کرنے کا آغاز کر دیں گے۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کے لئے ویزا اجراء امریکہ کے لیے اہم ترجیح ہے، تاہم اس سلسلے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ویزا سروس کی بحالی سے امریکی حکام کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات اور دیگر سہولیات کیلئے لگاتار کئی مہینوں سے کام جاری تھا۔

تاہم اس موقع پر ویزا کے حصول کے لیے سفارت خانے اور قونصل خانے جانے والے افراد کے لیے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات جن میں فیس ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا  پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم دیگر ویزا سروس کی سہولیات کے حوالے سے قونصل اور سفارت خانہ جلد آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب امریکی قونصل خانے اور سفارت خانے کی جانب سے ویزا سروس کے لیے آنے والوں کے لیے ویب سائٹس پر ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، جن کو ویزا سروس کے لیے آنے سے پہلے لازمی پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے۔پاکستانی طلباء تاہم کسی ایمرجنسی کی صورت میں مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے ہدایات ملاحظہ کرنے کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

پاکستانی طلباء

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >