شہریار آفریدی کو وزیر مملکت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیر مملکت شہریار آفریدی سے وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے، شہریار آفریدی سے عہدہ واپس لینے کا نوٹیفیکیشن کابینہ ڈویژن نے  جاری کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شہریار آفریدی کو وزیر مملکت کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن سے جاری کیا گیا ہے، تاہم شہریار آفریدی وزیر مملکت کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے باوجود کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی شعلہ بیانی کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، شہریار آفریدی کو تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا، جو ان سے واپس لے کر انہیں وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ اور انسداد منشیات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ جو ان سے واپس لے لیا گیا ہے۔

  • I would really like to understand the merit criteria of Ministers in the Cabinet.

    We have seen some ministers are being changed while other similar useless ministers are allowed to continue.
    Example: Shireen Mazari, Ali Muhammad Khan, Azam Swati, Syed Fakhar Imam, Ali Amin Gandapur, Fehmida Mirza.

    What are these ministers doing in their respective ministries ?
    What are their competency targets and goals, and what is the yearly performance against these goals/ targets?

  • عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر رانا ثناء اللہ پر مقدمہ جھوٹا ثابت ہوا تو وہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹا دے گا اور اس نے اپنا وعدہ پورا کیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >