فیصل آباد کی تعلیم یافتہ خاتون چائے کا اسٹال چلانے پر مجبور

ملک میں روزگار کی کمی نے فیصل آباد کی تعلیم یافتہ رانی بی بی کو بھی پریشان کردیا، رانی بی بی کو ملازمت نہ ملی تو انہوں نے چائے کا اسٹال چلانے کا فیصلہ کرلیا، باہمت رانی کو کام کے دوران مشکل حالات اور مختلف قسم کے لوگوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رانی بی بی ایک سال سے کچہری میں چائے کی دکان چلارہی ہیں، رانی کا کہنا ہے کہ دن بھر کچہری میں چائے دیتے ہوئے طرح طرح کے لوگوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ہمت نہیں چھوڑی نظر انداز کرتے ہوئے اپنا کام کررہی ہوں۔ کیونکہ گھر کا خرچہ چلانے کیلئے ایسا کرنا ضروری تھا، ملازمت نہیں مل رہی تھی تو کچہری میں ڈھابا بنا کر سارا دن کام کرکے اخراجات پورے کرنے لگی۔

رانی بی بی نے بتایا کہ ان کی چار بیٹیاں ہیں جو پڑھ رہی ہیں، گھر بھی کرائے کا ہے لیکن ہمت نہیں ہاری، انہوں نے تمام خواتین کو پیغام دیا کہ مہنگائی کا رونا رونے کے بجائے تمام خواتین کسی نہ کسی شعبے سے وابستہ ہوجائیں تو گزارا آسان بنایا جاسکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >