سوشل میڈیاتنقید کام کر گئی،سکول میں بچہ لانے پر معطل ہونے والی خاتون ٹیچر بحال

 سوشل میڈیاتنقید کام کر گئی،سکول میں بچہ لانے پر معطل ہونے والی خاتون ٹیچر بحال

میانوالی کی تحصیل پیلاں میں خاتون ٹیچر عشرت ستار کو صرف اس لیے معطل کردیا گیا کہ وہ سی ای او کے دورے کے موقع پراپنے بچے کے ساتھ کھیل رہی تھیں۔

معطلی کے نوٹیفکیشن میں موقف اختیار کیا گیا خاتون ٹیچر مس کنڈکٹ کی مرتکب ہوئی ہیں۔

خاتون ٹیچر عشرت ستار کی معطلی کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ یہ خاتون استاد کے ساتھ زیادتی ہے۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر یہ مطالبہ زور پکڑنے لگا کہ دنیا کے کئی ممالک میں اہم مناصب پر فائز خواتین اپنے بچوں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتی ہیں مگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی نہیں کی جاتی۔

جس کے بعد خاتون ٹیچر عشرت ستار کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >