لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات، ن لیگ میں بے چینی

مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی، لیگی منتخب نمائندوں نے عثمان بزدار کو اپنے حلقوں اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کرنے والوں میں گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی۔ نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری بھی وزیر اعلیٰ سے ملے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے، اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو کے ذریعے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود رکھے۔ دوسری جانب لیگی ارکان نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں۔

  • حلال کے تمام سورما کو پی ٹی آئی کی گورنمنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے ھے اور حرام کے سورماؤں کو آپنے کرپٹ آقاؤں کی خوشنودی بیغرتی اور غلامی میں رہنا چاہیے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >